سبزہ زار، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

سبزہ زار، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی علاقہ میں ڈاکووں نے ارباب کے گھر سے8لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،سبزہ زار میں ڈاکووں نے عتیق کے گھر سے 5لاکھ30ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ساندہ میں ڈاکووں نے نصیرکے گھر سے2لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان. لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکووں نے افضال کے گھر سے2لاکھ 78ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، شاہدرہ ٹاون میں ڈاکووں نے شعیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گوالمنڈی میں ڈاکووں نے ولید سے76ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے ابوبکر سے 45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے عابد سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ریس کورس اور نصیر آباد سے گاڑیاں اور رنگ محل۔ٹبی سٹی اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

  

مزید :

علاقائی -