ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نشتر کا لونی کی کارروائی۔ گن پوائنٹ پر ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سر غنہ رفاقت اوراس کے ساتھی کاشف کو گرفتار کر کے ملزمان سے 16 موبائل فونز، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور ناجائزاسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم رفاقت قصورپولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔ملزمان نے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -