آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس

آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کے سنیئر افسران کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید، سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے آئی جی پنجاب کو کورونا وبائکی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس حکومتی گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کروا رہی ہے۔ 13 روز میں لاک ڈاون کے دوران 1201مارکیٹس کے وزٹس کے دوران 642 مقدمات درج کروائے گئے۔

29070 دکانوں کو چیک کرتے ہوئے 1747 کو سیل کیا گیا۔ کورونا وباء کی خلاف ورزی پر 17 ہزار 356 افراد کو وارننگ دی گئی۔ سی سی پی او نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا وبائجس میں ٹریفک پولیس کا کردار مثبت رہا ہے، ماسک نہ پہننے پر 37 ہزار 619 موٹر سائیکلوں / گاڑیوں کو چلان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پولیس فورس میں 3 لاکھ سے زائد ماسک،48 ہزار ہینڈ سینی ٹائزز تقسیم کئے گئے پولیس اہلکاروں کو 20 ہزار فیس شیلڈ اور کٹس فراہم کی گئیں۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ کورونا وبائمیں 337 اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ جن میں 133اہکار صحتیاب ہوکر ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں جبکہ 199 اہلکار قرنطینہ ہیں۔ لاہور پولیس کورونا کے ساتھ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پبجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس پنجاب پولیس کا چہرہ ہے۔ لاہور پولیس سے ہمیشہ ہی سے زیادہ توقعات رہیں ہیں۔ لاہورپولیس کو دیگر اضلاع سے بہتر پرفارم کرنا ہے۔آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سروس ڈلیوری کیلئے بہترین آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں۔ تھانوں کی سطح پر شہریوں کی مکمل دادرسی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -