ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 207 ملزم گرفتار،رپورٹ

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 7روز میں 207 ملزم گرفتار،رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اعجاز رشید کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث207ملزمان گرفتار کر لئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے12 پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے01کلو285گرام چرس اور102 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران09ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب58اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر107ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -