صوبائی دارالحکومت: رواں سال مختلف واقعات میں 40خواتین کو قتل کیا گیا

صوبائی دارالحکومت: رواں سال مختلف واقعات میں 40خواتین کو قتل کیا گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں خواتین کے قتل کی وارداتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا۔ رواں سال میں اب تک شہر میں مختلف وجوہات کی بنا پر 40 خواتین کو قتل کر دیا گیا۔انوسٹی گیشن پولیس نے 28 ملزمان کو گرفتار کرکے چالان کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے سے خاتون کی ٹانگیں ملیں تھیں، لیکن پولیس ابھی تک دھڑ تلاش نہیں کر سکی ہے۔پولیس کو ایک جلی ہوئی خاتون کی لاش بھی ملی جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق بارہ مقدمات ابھی تک زیر تفتیش ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ خواتین پر جبروتشدد میں کچھ عرصے کے دوران اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور انہیں قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا۔ حکومت کو معاملے پر خصوصی توجہ دینے اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -