ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا
قصور (بیورورپورٹ)پتوکی ملتان روڈ گولڈن اڈہ پھول نگر کے قریب ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوارمحمد عباس موٹر سائیکل پر اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ گولڈن اڈہ سردار پورہ کے قریب پہنچا تو تیزرفتارکنٹینر کے نامعلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر دے ماری اور اسے کچل کر جاں بحق دیا پولیس تھانہ پھول نگر مصروف تفتیش ہے