پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جراثیم کش ادویات کا سپرے

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جراثیم کش ادویات کا سپرے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرایس پی ہیڈ کوارٹرز کی زیر نگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا۔سپرے پولیس لائنز میں موجود بیرکس، دفاتر، میٹنگ ہال، لائبریری، ہوسٹل، میس،کینٹین اورریکریشن ہال میں کروایا گیا۔مین گیٹ، مختلف دفاتر اور بیرک کے دروازوں پر بھی سپرے کیا گیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔پولیس لائنز میں ہاتھ دھونے کیلئے واش بیسن کا انتظام کیا گیاہے۔ تمام ملازمین کو بار بار ہاتھ دھونے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر نے کہا کہ دفاتر اور فیلڈ فورس میں ماسک، ہینڈ گلوز اور ہینڈ سینیٹائزر کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے فیلڈ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -