گجر پورہ کے علاقہ میں فائرنگ سے3افراد زخمی،ملزم فرار

گجر پورہ کے علاقہ میں فائرنگ سے3افراد زخمی،ملزم فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ میں فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ملزم وسیم نے دکان پر جانے والی خواتین پراندھا دھند فائرنگ کردی اورباآسانی موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ کے باعث فوزیہ،پروین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -