پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران پی ایچ پی نے صوبے کے تمام اضلاع میں شاہرات پر غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر325ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی،سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 119افراد کے خلاف کاروائی کی گئی، ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 18افراد کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے پر 39افراد کیخلاف مقدمات درج کیے۔

علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے 172 مسافروں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ07گُمشدہ بچوں محمد یوسف، علی محمد، محمد جمشید، محمد عاطف، محمد آصف، علی رضا اور مہک کوانکے والدین سے ملوایا۔تجاوزات کے کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس نے 114عارضی تجاوزات ختم کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی پی ایچ پی کے اہلکار اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض منصبی کی ادائیگی کا سلسلہ فرض شناسی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی جائے گا۔

مزید :

علاقائی -