نشتر:کرونا سے سب انسپکٹر سمیت3افراد جاں بحق،20مریضوں کی حالت نازک

نشتر:کرونا سے سب انسپکٹر سمیت3افراد جاں بحق،20مریضوں کی حالت نازک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر، سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ میں داخل مزید 2 مریض دم توڑ گئے ہیں۔جبکہ کورونا وائرس کے 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔9 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔نشتر ہسپتال کے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ میں کورونا پازیٹو 70 مریض داخل ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں 106 نئے مریض داخل ہوئے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
ہیں۔اب تک نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس کے شبہ میں لائے گئے 1345 مریضوں میں سے 450 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔کورونا وائرس کے 114 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے 224 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔35 ڈاکٹروں،13 نرسوں اور 6 پیرا میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال میں 17 ہزار 478 افراد کے کورونا وائرس ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔2469 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا ہوکر نشتر ہسپتال میں سب انسپکٹر دم توڑ گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جوائنٹ ٹاسک ٹیم سرچ ا?پریشن میں ڈیوٹی انجام دینے والے محمد شریف خان کو گزشتہ روز قبل کرونا وائرس کے شبہ میں نشتر ہسپتال لایا گیا تھا جس کو بہتر طبی امداد کے لئے وارڈ نمبر22میں داخل کروایا گیا تھا جو دوران علاج نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، نشتر انتظامیہ نے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی ہے۔
نازک