کورونا سے مزید64افراد جاں بحق، 1873نئے کیسز سامنے آگئے
اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3229 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 165062 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1265 اور سندھ میں 964 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 773 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 99، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 15 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بروز جمعہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 1873 کیسز اور 64 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1540 کیسز اور 63 ہلاکتیں، اسلام آباد304 کیسز ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 29 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1540 کیسز اور 63 ہلاکتیں سامنے آْئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 61678 اور اموت 1265 تک جا پہنچی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17892 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 304 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے ا?ئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام ا?باد میں کیسز کی مجموعی تعداد 9941 ہو گئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 95 ہو چکی ہے۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 29 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 769 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 15 ہے۔؎؎
کورونا ہلاکتیں
اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ5روز سے پازیٹو کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آ رہی ہے جبکہ ملک میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 65 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر اسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وصوبائی حکام کی این سی اوسی کو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی۔بریفنگ بتایا گیا کہ گزشتہ5روزسیپازیٹوکوروناکیسزکی تعدادمیں کمی آ رہی ہے اور ملک بھرمیں کوروناکیلئے دستیاب وینٹی لیٹرزکی تعدادبڑھائی جا رہی ہے، کورونا کیلئے مزید103وینٹی لیٹرزمختص کردیئے گئے ہیں۔بریفنگ میں کہا گیا ملک بھر میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرزکی کل تعداد 1503ہے، اسپتالوں کی ضرورت کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر وینٹی لیٹرزکی خریداری جاری ہے، جولائی کے اختتام تک ملک میں مزید1500وینٹی لیٹرزدستیاب ہوں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اسپتالوں پربوجھ کی کمی کیلئے2150آکسیجن بیڈزکی خریداری جاری ہے، آزادکشمیرکو60،بلوچستان کو200اضافی، اسلام آباد کو 450، گلگت بلتستان 40اضافی، کے پی کو 400، سندھ اورپنجاب کو500 اضافی آکسیجن بیڈزفراہم کئے جائیں گے۔بریفنگ میں بتایا گیا ملک میں کوروناٹیسٹنگ کی صلاحیت میں 65گنااضافہ ہوچکاہے، جولائی کیاختتام تک کوروناٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت ایک لاکھ ہوگی۔دوسری طرف کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز، فہرست میں شامل علاقے، گلیاں اور بلاکس کو بیرئیرز، خار دار تار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔۔شاد باغ کے علاقے گول باغ کی گلی نمبر 2 تیسرے روز بھی بند ہے، گلی کے داخلی راستے کو بیرئیر اور خار دار تار لگا کر بند کیا گیا ہے۔ گول باغ گلی نمبر 2، 90 گھروں پرمشتمل ہے، یہاں سے کورونا کے 24 کنفرم کیسز سامنے آئے تھے جبکہ کورونا سے 3 اموات بھی ہوچکی ہیں۔گول باغ گلی نمبر 2 میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ صرف گلی کے رہائشیوں کو اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے باہر جانے کی اجازت ہیدوسری جانب راج گڑھ کے علاقے رام نگر روڈ گلی نمبر 10، 13 چوہدری بلڈنگ اور اسلام سٹریٹ بھی بدستور بند ہے، مکینوں کی آمدورفت محدود، صرف اشیائے خورونوش کی خریداری کی اجازت ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے 40 پولیس اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، 10 گھروں سے 14 مریضوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ علاقہ مکینوں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حکومتی اقدام کو احسن قرار دیا اور کہا لوگوں کو خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔لاہور میں کورونا کے بے تحاشا مریض سامنے ا?نے پر حکومت نے شہر کے 61 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا ہے تا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی طرفے سے جاری کر دہ ایس او پیز کی 10111 خلاف ورزیا ں سا منے آئیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 813مختلف مار کیٹوں اور دکانوں،5 فیکٹریو ں جبکہ 1443 ٹرانسپورٹ کو جر ما نے عائد کر کے بند کر دیا گیا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق آزاد جموں کشیر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی مجموعی طور پر 741 خلاف وزیا ں سامنے آئیں جس پر 75دکانوں اور 264 ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا ۔ گلگت بلتسان میں 216 خلاف ورزیوں پر 82دکانوں اور 42ٹرانسپورٹ، خیبر پختون خواہ میں 5326 خلاف ورزیوں پر، 178دکانوں،105ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا، اسی طر ح پنجاب میں ایس او پیز کی،2176 خلاف ورزیا ں سامنے آئیں جس پر،362 دکانوں،2 فیکٹریوں اور 1027 ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سند ھ میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزیا ں سا منے آئیں۔ سندھ میں ایس اوپیز کی 744 خلاف ورزیوں پر5دکانوں،02فیکٹریوں، اور 05ٹرانسپورٹ کو بند کیا گیا۔ بلوچستان میں ایس او پیز کی مجموعی طور پر 908 خلاف ورزیاں ہو ئیں جس پر صرف 66دکانوں کو بند کیا گیا
لاک ڈاؤن