گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں احساس سینٹر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا

گورنر سندھ نے لیاقت آباد میں احساس سینٹر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاقت آباد میں احساس سینٹر پر بم حملے کا نوٹس لیا ہے، انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان سے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔گورنر سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کو بھی ٹیلی فون کیا اور ان سے احساس سینٹر واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ احساس سینٹر کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمے داری ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والے پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔گورنرسندھ عمران اسماعیل انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے نہ جانے کس کو احساس پروگرام سے تکلیف ہے۔

مزید :

صفحہ اول -