بلاو ل بھٹو کی گھوٹکی اور کراچی میں رینجرز جوانوں پر حملے کی مذمت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گھوٹکی اور کراچی میں رینجرز کے جوانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کہیں بھی ہو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔جمعہ کو جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حملوں میں سندھ رینجرز کے جوانوں اور شہری کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔حملوں میں جو رینجرزاہل کار اور راہگیر زخمی ہوئے، ان کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کہیں پر بھی ہو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحدہ ہے۔شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ یوسی 7کے چیئرمین خمیسو خان بروہی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرحوم خمیسو خان بروہی کے انتقال سے پارٹی ایک متحرک و کمیٹڈ کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔ان کی پارٹی کے لیئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔دعا ہے، اللہ تعالی مرحوم خمیسو خان بروہی کو اپنے جوار رحمت میں درجات عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔