سرائے نورنگ،ٹریکٹر ٹرالی پر فائرنگ،ڈرائیور بال بال بچ گیا

سرائے نورنگ،ٹریکٹر ٹرالی پر فائرنگ،ڈرائیور بال بال بچ گیا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی) گمبیلاکے علاقے کوٹکہ شادی خان خیل منڈوزئی میں مبینہ ملزمان نے قتل مقاتلے کی دشمنی پر ٹریکٹرپرفائرنگ کرکے ٹریکٹر کے ڈرائیور بال بال بچ گیاجب کہ ٹریکٹر کونقصان پہنچایااس سلسلے میں گمبیلاپولیس نے میڈیاکوتفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ محمدنزیرولدمحمدخان شادی خان خیل منڈوزئی نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز انہوں نے اپنی ٹریکٹر ایف اے ٹی گھرسے گمبیلا اڈا روانہ کیاجونہی اختوجان کے گھرپہنچاتووہاں پر مبینہ ملزمان عرفان اللہ،زاہداللہ اورولی اللہ پسران محب اللہ اور محب ولد ظفرخان سکنہ کوٹکہ شادی خان خیل منڈوزئی مسلح تھے اور وہ دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس سے وہ خوش قسمتی سے بچ گیا جب کہ فائرنگ سے ان کے ٹریکٹر کے چاروں ٹائرزپنکچرہوگئے اورٹریکٹرپرگولی لگنے سے جزوی نقصان پہنچایاگیامبینہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ملزمان کے ساتھ سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -