شانگلہ،حوالات میں پیش آنے والا واقعہ،ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے

شانگلہ،حوالات میں پیش آنے والا واقعہ،ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ تھانہ کروڑہ حوالات میں پیش انے والے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر الپوری ملک اعجاز خود موقع پرپہنچ کرایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کروڑہ نصیب زادہ کے خلاف تھانہ کروڑہ میں مقدمہ زیر دفعہ302(ت پ)درج کیا تھا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او نصیب زادہ کو بروقت گرفتار کرکے حولات میں بند کر دیا گیا ہے۔ حقائق کو جانچنے کے لئے متوفی سید اکبر علی شاہ کی پوسٹ مارٹم کرکے مواد کو بغرض تجزیہ اور رائے لیبارٹری بھیجوائی گئی ہیں تاکہ موت واقع ہونے کے اصل حقائق معلوم ہو سکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے ایس ایچ او تھانہ کروڑہ محمد صادق،تفتیشی آفیسر محمد سلیم، محرر تھانہ کروڑہ لائق محمد اور ایڈیشنل محرر تھانہ کروڑہ عطاء اللہ کو فی الفور معطل کرکے لائن حاضر کر دیا ہیں۔مقدمہ ہذا میں جوڈیشل انکوائری شروع کی گئی ہے سفارشات موصول ہونے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گااور اصل حقائق سے عوام کوبھی اگاہ کیا جائے گااس واقعے میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی جو بھی ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ مدعی مقدمہ کو ہر صورت میں انصاف فراہم کی جائے گی۔قانون سب کے لئے برابر ہے لیکن پوسٹ مارٹم / لیبارٹی رپورٹ انے تک انتظار کی جائے گی۔ پولیس آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔