مہمند پولیس ان ایکشن،ملزمان گرفتار،منشیات برآمد
مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، لوئر مہمند پولیس کی کاروائی میں چار ملزمان منشیات اور پستول سمیت گرفتار۔ قبائیلی ضلع مہمند میں مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فضل احمد جان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف ایک کاروائی کے دوران لوئر مہمند پولیس کے تشکیل کردہ ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے مجموعی طور پر 104گرام ہئیروئن، 20گرام آئس، 15گرام چرس اور ایک عدد پستول برآمد کیا۔ مہمند پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لوئر مہمند پولیس سٹیشن حوالات میں بند کردئیے ہیں۔