رضا سعید شہید کا خلیل عباس خٹک کی وفات پر اظہار تعزیت
نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری رضا سعید بابر نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق ایم پی اے خلیل عباس خٹک کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیل عباس خٹک ایک محنتی اور نظریاتی سیاسی رہنما تھے انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے جدو جہد عوامی خدمت اور جمہوری اداروں کے تقدس کی بحالی کیلئے جو جدوجہد کی ہے اس کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا خلیل عباس خٹک کی وفات سے نہ صرف عوامی نیشنل پارٹی بلکہ ضلع نوشہرہ اور بلخصوص حلقہ پی کے 65کے عوام ایک مخلص سیاسی رہنما سے محروم ہو گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نوشہرہ مرحوم خلیل عباس خٹک کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کریں۔