مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تخت بھائی (تحصیل رپورٹر)مردان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری،تھانہ شیخ ملتون پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ، اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب دو ملزمان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شیخ ملتون پولیس نے اقدام قتل و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف زنی کی ملزمان کو پولیس کی آنے کی خبر ہوتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی،واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ نے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے مزید نفری روانہ کی، پولیس نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے کامیاب آپریشن کے بعد مقدمات میں مطلوب تین ملزمان میں دو ملزمان شاہ فیصل اور اورنگزیب ساکنان شیخ ملتون کو اسلحہ 01عدد M-16، 01عدد شارٹ گن، 02پستول اور 72عدد کارتوس سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ مطلوب ملزمان کا تیسرا ساتھی شاہ زیب اسلحہ پھینک کر موقع سے فرار اختیار کی جس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کر رہی ہے جو جلد متوقع ہے