پشاور‘ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی‘70 ٹن گندم برآمد

پشاور‘ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی‘70 ٹن گندم برآمد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 70 ٹن گندم برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کو اپنے ذرا ئع سے اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت رنگ روڈ کے راستے گندم کو ذخیرہ کرنے کی غرض سے سمگل کیا جائیگا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شفیق آفریدی اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے رنگ روڈ پر مقامی پولیس کے ہمراہ ناکہ بندی کی اور گاڑیوں کی چیکنگ کی اس دوران دو ٹرکوں کے ذریعے 70 ٹن گندم کو ذخیرہ کرنے کی غرض سے سمگل کیا جا رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ کے افسر شفیق آفریدی اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گندم کو قبضے میں لے کر غلہ گودام بھیج دیا جہاں پر اس کی سرکاری نرخ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد نے جاری کردہ مشترکہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کسی صورت قبول نہیں جبکہ اس کے مرتکب افراد کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک کے افسران ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کرے اور مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -