سودی معیشت اور مفاداتی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا‘ فائق شاہ

سودی معیشت اور مفاداتی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا‘ فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے منتشر سوچ اور حکومتوں کی نااہلی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سودی معیشت اور مفاداتی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے جس کا ازالہ صرف قابلِ عمل نظام معیشت اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے، اس شدید صحت بحران میں بھی مفاداتی سیاست نے صوبوں اور وفاق کو تقسیم کر رکھا ہے،این سی سی کے اجلاس میں اتفاق کرنے والے باہر نکل کر اپنی اپنی سیاست شروع کر دیتے ہیں جو عوام کو دھوکہ اور منتشر کرنے کا ذریعہ بن رہی ہے۔کورونا اعدادوشمار پر بھی آپس میں لڑائی ہوتی ہے اس سے زیادہ پست سوچ اور کیا ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی حکمران روش۔ بدلنے کے لیے تیار ہیں، ایسے میں آفات تو آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں اور وفاق میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے، بد انتظامی عروج پر اور امیر وغریب کا فرق نمایاں ہے۔ ان حالات میں اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ھو گا تاکہ عوام کی زندگیوں کو محفوظ کیا جا سکے۔محمد فائق شاہ نے تاجر تنظیموں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ از خود حفاظتی انتظامات اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، امن ترقی پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہو گی، نوجوان شعور، قوانین کی پاسداری اور سماجی خدمت کے لیے میدان میں آئیں