مردان،محکمہ پولیس کے 22سب انسپکٹروں کو ان کے عہدوں پر کنفرم

مردان،محکمہ پولیس کے 22سب انسپکٹروں کو ان کے عہدوں پر کنفرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)محکمہ پولیس کے 22سب انسپکٹروں کو ان کے عہدوں پر کنفرم کردیاگیااس سلسلے میں ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان کی صدارت میں محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی او مردان، ڈی پی او صوابی، ڈی پی اوچارسدہ، ڈی پی اونوشہرہ اور ایس پی آپریشن مردان نے شرکت کی اجلاس میں کنفرم ہونے والے پولیس افسران کی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا اور 22 ایس آئیزکو ان کے عہدوں پر کنفرم کیا گیا۔کنفرم ہونے والوں میں سب انسپکٹر شکیل،عبدالولی،عمران خان،نیازعلی خان،سیف اللہ،عطاء محمد،ارشدعلی،رحمت اللہ گوہر علی،اکبر رحمان،محمد انور، جہانزیب،ارشاد خان،محمد ہمایون،منتظر خان،شبیر احمد،منصف علی شاہ،خائستہ محمد،واجد علی،محمد علی،زبیر خان اور نورمحمد خان ہیں ریجنل پولیس آفیسر مردان نے تمام کنفرم ہونے والے پولیس افسران کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ وہ آئندہ بھی اپنی محکمانہ خدمات کو بہتر اور احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے کوشاں رہیں۔