ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو کا تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا دورہ

  ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو کا تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضااسلم کی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو شاکر شنواری نے تحصیل بابوزئی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا معائنہ کیااور سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں تعینات سیکیورٹی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے سیکیورٹی افسران اور جوانوں کو ہدایت کی کہ ہر صورت میں مذکورہ علاقوں میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور وہاں پر صوبائی حکومت کے ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہاکہ کورونا وباء کے پیش نظر مذکورہ مقامات کو تاحکم ثانی کسی بھی سرگرمی کیلئے نہ کھولا جائے بصورت دیگر سرکاری احکامات کی عدم پیروی پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضااسلم نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت تمام اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، اپنے علاقوں میں معززین پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں جو عوامی ضروریات اور دوسرے انتظامات سے متعلق امور پر ان سے مشاورت کریں اور متعلقہ علاقوں میں فوڈ چین سمیت زندگی کی بنیادی ضروریات کیلئے اقدامات پر سختی سے عمل کریں جبکہ محکمہ صحت کے ذمہ داران بھی لاک ڈاؤن سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں انہوں نے متعلقہ علاقوں میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کی ڈیوٹی پر موجودگی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر سوات نے ان علاقوں میں حکومتی احکامات کے مطابق تمام غیر ضروری دکانیں، مارکیٹس، عوامی اجتماعات، عام لوگوں کی آمدورفت کے متعلق ایس او پیز اور تمام نافذ العمل قوانین پر فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایات بھی جاری کیں جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ اس وباء کوپھیلنے سے روکا جاسکے بصورت دیگر حکومت کو مزید سمارٹ لاک ڈاؤن اورمزید سخت اقدامات اٹھانے پڑیں گے