ایبٹ آباد،آرمی پبلک سکول وکالج پی ایم اے کا کول میں لاک ڈاؤن
ایبٹ آباد(نامہ نگار)آرمی پبلک اسکول و کالج پی ایم اے کاکول ایبٹ آباد (COVID-19)کرونا وائرس لاک ڈاؤن،تعطیلات میں اپنی تدریسی سرگرمیاں (آن لائن) بدستور جاری رکھے ہوئے۔آ رمی پبلک ا سکول پی ایم اے کاکول نے نہ صرف تدریسی سال کے یوم اول سے اپنی نصا بی سرگرمیوں کو جاری رکھا بلکہ بذریعہ آن لائن پورٹلز اپنی غیر نصابی سرگرمیوں میں بچوں کو مصروف عمل رکھا۔کرونا وائرس لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی، آرمی پبلک اسکول پی ایم اے کاکول نے نہ صرف اپنی تدر یسی سر گرمیوں کو آن لائن جاری رکھا بلکہ ساتھ ساتھ ہی بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی اپنے فیسبک پیج کے تھرو ترویج دی تاکہ بچے مسلسل گھروں میں رہ کر ہوم سکنس سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ اس ظمن میں کریئٹو ایکٹیوٹی کے نام سے سے ایک پروگرام شروع کیا گیا، جس میں بچوں کی طرف سے بنا کر بھیجی گئی،ڈراٗنگز ، کرافٹس، باغبانی،و دیگر ایکٹوٹیز کو شامل کیا گیا، اسی طرح نصابی سرگرمیوں کو بھی اسکول کے یوٹیوب چینل سے ریکارڈڈ ویڈیو لیکچرز کے ساتھ ساتھ لائیو انٹریکٹو کلاسز کو بھی جماعت چہارم سے بارہویں تک روزانہ کی بنیاد پر صبح 08:30 سے لیکر دن 01:00 تک ٹائم ٹیبل کے سا تھ جاری رکھے ہوئے ہے۔،آرمی پبلک اسکول پی ایم اے کاکول نے اس ناگہانی آفت کے دور میں نہ صرف Distance Learningکا کانسیپٹ متعارف کروایا، بلکہ دوسرے نجی و سرکاری اداروں کے لئے بھی ایک مثال قائم کی۔ جس کی تمام نجی و عسکری حلقوں میں خوب پزیرائی ملی۔ اور طلبہ و والدین کی طرف سے بھی خوب سراہا گیا۔اس زمن میں ہم سے بات کرتے ہو ئے ہمیں پرنسپل جناب کرنل ریٹائرڈ عطا ء الرحمن صاحب نے بتایا کہ یہ تمام تر کامیابی ہمارے اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے انتہائی قلیل مدت میں دن و رات کوشش کر کے اس پروگرام کو کامیاب بنایا، اور سب مبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ آج ہم نے آٹھ ہفتوں کی پڑھا ئی مکمل کرنے کے ساتھ ہی اس کی دہرائی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمل کی کامیابی پرہمارے ڈائئیکٹرآف سٹڈیز اور کماڈنٹ پی ایم اے نے بھی انتہائی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ Digital literacy کے اس عمل میں ہمارا ادارہ باقی تمام ادروں کی فہرست کے صف اول میں کھڑا ہے اور سکول شروع ہونے کے بعد بھی تعلیمی نصاب کے ساتھ Digital Literacy کے عمل کو جاری رکھا جائے گا، تاکہ ہمارے طلبہ و اساتذہ ڈیجیٹل ورلڈ میں آ نے والی تما م جدت سے آگاہ رہیں، اور اس طر ح کے آنے والے نامساعد حالات اور صورتحال سے نمٹنے کے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔