شوہر سے جھگڑا،خاتون 3 بچوں سمیت دریا ئے چناب میں کود گئی

شوہر سے جھگڑا،خاتون 3 بچوں سمیت دریا ئے چناب میں کود گئی

  

مظفرگڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 3 کمسن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔مظفرگڑھ کے علا قے میں ملتان روڈ پر واقع چناب پل سے خاتون نے اپنے 3 کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگادی۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جبکہ بچوں کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کا آ پر یشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے ڈبل پھاٹک کی رہائشی خاتون کا بیرون ملک مقیم اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔ڈوبنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 سال کے درمیان ہیں اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مظفر گڑھ خاتون

مزید :

صفحہ آخر -