ذکر الٰہی بندہ مومن کو مشکل حالات میں بھی اطمینان عطا کرتا ہے‘ عبدالقدیر اعوان

  ذکر الٰہی بندہ مومن کو مشکل حالات میں بھی اطمینان عطا کرتا ہے‘ عبدالقدیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ زندگی کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے جسے محض گزارنا نہیں بلکہ اس قیمتی متاع سے آخرت بنانی ہے آج جو حالات بن چکے ہیں ایسا کسی نے سوچا بھی نہ تھا اور جو آج حالات ہیں یہ کل کیسے ہوں گے ان لمحات کو قیمتی جانتے ہوئے اللہ کی یاد میں گزاریں اور ہر لمحہ اپنی خطاؤں کو سامنے رکھ کر اللہ سے توبہ کریں ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں جب ہر طرف خوف ہی خوف ہے اور وبائی مرض انتہائی شدت اختیار کر چکا ہے تو وہ لوگ جو اللہ کی یاد میں ہیں ان کے دل اطمینان میں ہوں گے کیونکہ کتنا ہی کٹھن وقت کیوں نہ آجائے جب بندہ مومن کا تعلق رب کائنا ت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے جو کہ تمام مخلوقات کی ہر ضرورت ہر جگہ پوری کرنے والا ہے تو پھر وہ خوف میں مبتلا نہیں ہوتے بلکہ وہ رب کے حضور اپنی تمام حاجات کو رکھتے ہیں اور ہر حال میں اس کی رضا میں راضی رہتے ہیں آخر میں انہوں نے اس وبائی مرض کے خاتمے اور اس میں مبتلا مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔