مردان،بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 12 میٹر اتار لئے گئے

مردان،بقایا جات کی عدم ادائیگی پر 12 میٹر اتار لئے گئے

  

پشاور (پ ر)بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دورانمردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 3.139 ملین روپے،کمرشل صارفین سے 1.191 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.078 ملین روپے،منقطع شدہ صارفین سے0.12 ملین روپے اورمجموعی طورپر 4.584 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 11 کنڈے ہٹائے گئے،12 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،6 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،21 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،7 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -