بنوں،آل پیٹرولیم پمپس ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

بنوں،آل پیٹرولیم پمپس ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ) آل پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت کے خلاف پیٹرول ڈپو کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہا ر کیاپیٹرول پمپس شمالی وزیرستان کے مالکان نے دھمکی دی کہ جب تک شمالی وزیرستان کو زیادہ پیٹرول نہیں دیا جاتا غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری رہے گا اس موقع پر ایس ایچ او غوریوالہ یاسین کمال پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ کر احتجاج کو ختم کیا ایس ایچ او یاسین کمال نے آل پیٹرول پمپس کے صدر ملک رقیب گل کی سربراہی میں پیٹرول ڈپو کے انچارج جمال احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اُنہیں فریاد سے آگاء کیا اُنہوں نے ڈپو کے انچار ج جمال احمد کو بتایا کہ شمالی وزیرستان ایک بڑا ضلع ہے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار لیٹر بہت کم ہے لہٰذ ا شمالی وزیرستان کا کوٹہ بڑھا کر60,60ہزار پیٹرول و ڈیزل کرے جس پر اُنہوں نے پیٹرول کے مالکان کی بات مان کر کوٹہ بڑھا دیا آخر میں آل پیٹرول پمپس کے صدر ملک رقیب گل نے پولیس اور ڈپو کے انچار ج کا شکریہ ادا کیا۔