ڈی پی او کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت کا ٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹر کا دورہ
پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس افسیر کیپٹن(R)نجم الحسنین لیاقت کا ٹریفک وارڈن ہیڈکوارٹر کا دورہ۔ جوانوں کیساتھ میٹنگ کا انعقاددورہ کے دوران جمیل شاہ خان انچارج ٹریفک وارڈن نوشہرہ بھی اْنکے ہمراہ تھے۔ٹریفک انچارج نے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کو ٹریفک وارڈن کی مختلف روٹس پر تیعناتی اور زیر استعمال گاڑیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی روزمرہ ڈیوٹی کے دوران عوام الناس کیساتھ بہترین اخلاقی رویے کا مظاہرہ کریں۔عوام الناس کی پولیس فورس سے بہت توقعات اور اْمیدیں وابستہ ہیں۔اپ لوگ عوامی اْمنگوں اور اْمیدوں پر پورا اْترنے کے لیے پورے جانفشانی لگن وایمانداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے عوام الناس میں پولیس کا بہتریں طرز عمل اْجاگر کریں بہترین ٹریفک منیجمنٹ اورپبلک ڈیلنگ کیساتھ ساتھ عوام کو بہترین گائیڈنس فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔