پبی،ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 5 دکاندار جرمانہ
پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نیصوبائی حکومت کے جانب سے جاری شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو مدنظر رکھتے ہوئے۔05 دکانوں کو خلاف ورزی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا اور مالکان کو گرفتار کیا گیاڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال نے پبی مین بازار اور جلوزئی بازار میں اشیاء خوردنوش چینی, نان بائی وغیرہ کی سرکاری قیمتوں کو برقرار رکھنے اور اس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے لئے دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا اروائی کے دوران 05 دکانوں کو خلاف ورزی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا اور مالکان کو گرفتار کیا گیااسکے ساتھ ساتھ مختلف پٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا گیا جہاں گیج, معیار اور پٹرول کی فراہمی کو چیک کیا گیا.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرونا وباء کے روکھ تھام کے پیش نظر صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق سماجی دوری, ماسک کے استعمال اور لاک ڈاؤن کو یقینی بنائی جائے۔ اور خبردار کیا خلاف ورزی کرنے والوں سے مستقبل میں سختی سے نمٹا جائے گا۔