صوبائی بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہے،سکندر شیر پاؤ

صوبائی بجٹ تاریخ کا بدترین بجٹ ہے،سکندر شیر پاؤ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان نے گزشتہ روزوطن کورمیں پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤسے ملاقات کی اوران سے کارکنوں کے مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگوکی ملک عدیل اعوان نے صوبائی بجٹ سے متعلق بھی صوبائی چیئرمین سے تفصیلی گفتگوکی جس پرسکندرشیرپاؤنے وفاقی بجٹ کی طرح صوبائی بجٹ کوبھی عوام دشمن قراردیتے ہوئے اسے مستردکردیااورکہاکہ خیبرپختونخواکابجٹ تاریخ کابدترین بجٹ ہے اوریہ کہ اس بجٹ میں عوام اورسرکاری ملازمین کوکسی بھی قسم کاکوئی ریلیف نہیں دیاگیاہے جبکہ وفاقی حکومت کے نقش قدم پرچلتے ہوئے صوبائی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ آج تحریک انصاف حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوراملک سراپااحتجاج ہے جبکہ کوروناوائرس حکومت کی غفلت کی وجہ سے مزیدپھیل گیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -