ٹائیگر فورس کیپٹن شفقت عالم خان کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ سے ملاقات
نوشہرہ (بیورورپورٹ)ٹائیگر فورس کیپٹن شفقت عالم خان کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ بابر حسین سے خصوصی ملاقات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق شفقت عالم (ٹائیگر فورس کیپٹن) کی ملاقات کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر حسین سے کرونا وائرس کے پھیلا کو کم سے کم کرنے کے متعلق خصوصی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران نوشہرہ کینٹ بازار میں سوشل ڈسٹنسنگ برقرار رکھنے اور ماسک کے پہننے کو یقینی بنانے سے متعلق تفصیلی بات ہوئی۔اسی کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو "نو ماسک نو سروس" پر آمادہ کرنے اور اس وبائی بیماری سے متعلق تمام حکومتی پالیسی کو عمل میں لانے زیر غور آئیں۔اس دوران کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے لوکل گورنمنٹ اور ٹائیگر فورس رضاکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور انفورسمنٹ آفیسر خلیل کو ہدایات دیتے ہوئے ٹائیگر فورس رضاکاروں کے ہمراہ نوشہرہ کینٹ میں آگاہی مہم چلانے کو کہا۔نوشہرہ کینٹ میں آگاہی مہم کا آغازکر دیا گیا ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے رضاکار باہمی تعاون کے ساتھ ضلع بھر میں کارروائیاں کر رہی