پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،سعادت حسن ڈپٹی کمشنر دیر
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)پولیو مہم کی کامیابی میں معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈپٹی کمشنر سعادت حسن ڈپٹی کمشنر دیر پائین سعادت حسن کے زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال تیمرگرہ میں منعقد ہوا.جس میں ڈی ایچ او محمد نزیرخان, ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد روغانی, ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زمان, NSTOP آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ اور WHO کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد احمد سمیت انٹیلیجنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی.اجلاس میں 13 تا 17 جولائی CR-mOPV2 کیمپین کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائر س کے تناظر میں SOPs پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور اس حوالے سے EOC سے مطلوبہ Commodities کیلیے درخواست کی جائیگی تاکہ ٹیمز اور مانیٹرز کو facilitate کیا جاسکے.اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کیمپین کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاے.