ہنگو کے سئنیر صحافی طارق محمود مغل کورونہ کو شکست دینے میں کامیاب

ہنگو کے سئنیر صحافی طارق محمود مغل کورونہ کو شکست دینے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ) ہنگو کے سینئر صحافی طارق محمود مغل کورونہ کو شکست دینے میں کامیاب، دو جون کو کورونہ شکایات پر نجی ٹی وی کے نمائیندے اور صحافی طارق محمود مغل نے خود ڈی سی سے رابطہ کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کو قرنطینہ کیا تھا، پہلے اور دوسرے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی طارق محمود مغل بیماری کے خلاف لڑتے رہے،اج آنے والی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو ائی، ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ،ڈی سی ہنگو سمیت اہم۔شخصیات اور صحافیوں کو بیماری سے ریکوری پر طارق محمود مغل کو مبارک باد دی، بلا شبہ طارق مغل نے ایک زمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے کورونہ کے متعلق ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا اور اس خطرناک بیماری سے نجات پائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود۔تفصیلات کے مطابق ہنگو پریس کلب کے سئنیر نائب صدر اور سئنیر صحافی طارق محمود مغل بالآخر کورونہ کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔طارق محمود مغل دو جون کو کورونہ علامات ظاہر ہونے پر خود ڈی سی سے رابطہ کیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قرنطینہ کرنے کی استدعا کی جس پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں شدید بیماری کا انہوں نے مقابلہ کیا اور پہلے ہی ٹیسٹ میں کورونہ مرض کی تشخیص ہو گئی۔جس کے بعد انہیں اپنے گھر میں ایسو لیٹ کیا گیا۔اس دوران دوسری رپورٹ بھی پازیٹو آئی مگر طارق محمود نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا علاج جاری رکھا۔اج نئی رپورٹ کے مطابق سئنیر صحافی طارق محمود مغل نے کورونہ کو شکست دے دی ہے اور اب وہ صحت مند ہیں۔ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ،ڈی سی ارشد منصور،اے ڈی سی عرفان محسود،سابقہ ڈی سی طیب حفیظ چیمہ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی سجاد خان،ایس ایس پی احسان اللہ خان،اور دیگر شخصیات نے نجی ٹی وی کے نمائیندے اور سئنیر صحافی طارق محمود مغل کو کورونہ سے صحت یاب ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے جبکہ صحافی برادری نے بھی اپنے ساتھی کی صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود نے کہا ہے کہ طارق محمود مغل کا کورونہ کے تناظر میں رویہ انتہائی مثبت،قانون پسند اور مفاہمانہ تھا انہوں نے جوانمردی سے بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے نہ صرف بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا بلکہ ایس او پیز پر مکمل عمل بھی کیا