سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور کا کورنا ٹیسٹ مثبت،خود کو قرنطینہ کرلیا

  سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور کا کورنا ٹیسٹ مثبت،خود کو قرنطینہ ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کردیا ہے۔ سرحد چیمبر کے ترجمان کے مطابق سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیوآنے کے بعد انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں آئیسولیٹ کردیا ہے۔واضح رہے کہ ان کی عدم موجودگی میں سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین اور نائب صدر عبدالجلیل سرحد چیمبر کے امور نمٹا رہے ہیں۔ سرحد چیمبر کے ترجمان نے تمام معزز ممبران اور بزنس کمیونٹی سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -