پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،نور ولی

پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے،نور ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان وزیر کی زیر صدارتڈیپک میٹنگڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر نیاز محمد، پولیو ایریڈیکیشن آفیسرز, لائن ڈیپارٹمنس کے آفیسران اور محکمہ پولیس کے نمائندے نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ضلع نوشہرہ کو پولیو سے پاک کرنے کے لیے عوام محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہمارے معصوم بچے زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں اجلاس میں آنے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔