ایم ایس ایف کے صدر کو قتل کی دھمکیاں دینا باعث تشویش ہے

ایم ایس ایف کے صدر کو قتل کی دھمکیاں دینا باعث تشویش ہے

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر سید حیدر باچا کو قتل کی دھمکیاں دینے پرسخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ملوث عناصرکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے انہوں نے انسپکٹرجنرل پولیس خیبر پختونخواڈاکٹرثناء اللہ عباسی سے واقعہ میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرنے کامطالبہ کیاانہوں نے کہاکہ سیدحیدرباچاکوتحفظ فراہم کیاجائے کیونکہ موصوف کوفون پرقتل کی دھمکیاں دی جاتی ہے لہذاایسے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں جوسیاسی کارکن کوقتل کی دھمکی دیں ایسے عناصرکے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے قانون سے کوئی بالاترنہیں خواہ وہ کتناہی بااثرکیوں نہ ہوں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -