شہریوں کا بجلی کے بھاری بلوں کے آنے پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

شہریوں کا بجلی کے بھاری بلوں کے آنے پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے شہریوں نے بھاری بجلی کے بل آنے پر وزیر اعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،پشاور کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے اس حوالے سے بتایا کی کورونا کے باعث معاشی حالات خراب ہے،کوروبا ٹھپ ہے اسی صورت حال میں جون کے مہینہ کے بھاری بلز کہاں سے ادا کریں تاہم حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کو ایسے سنگین صورت حال میں ریلیف دی جبکہ کورونا سے بننے والے حالات کے پیش نظر حکومت کو بجلی بلوں میں عوام کو اچھا خاصہ ریلیف دینا چاہئے تھا کیونکہ پچھلے چار ماہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ایسے میں بھاری بلز کیسے ادا کرینگے پشاور کے شہریوں نے وزیر اعظم خان سے پر زور اپیل کی ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے جلد از جلد اقدامات اٹھائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -