سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جاں بحق 2 چچازاد بھائی سمیت 3 کا تعلق صوابی سے ہے

    سعودی عرب ٹریفک حادثے میں جاں بحق 2 چچازاد بھائی سمیت 3 کا تعلق صوابی سے ہے

  

صوابی(بیورورپورٹ)سعودی عرب میں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں دو چچا زاد بھائیوں سمیت تین کا تعلق صوابی سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ روز ٹریفک کا جو حادثہ پیش آیا تھا اس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہو ئے تھے جن میں تین نوجوانوں خیر الا برار، خالد خان ساکنان ناڑو بانڈہ صوابی اور بابر خان سکنہ شگئی کا تعلق صوابی سے ہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ خیر الا برار اور خالد خان آپس میں چچا زاد ہے محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب میں مقیم تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -