صوابی،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر،بلند اقبال ترکئی کورنا سے صحت یاب

صوابی،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر،بلند اقبال ترکئی کورنا سے صحت یاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن کے سینئرنائب صدر بلنداقبال خان ترکئی نے کرونا کو شکست دے دی ان کا کورونہ کا رزلٹ نیگیٹو آگیا۔بلنداقبال خان ترکئی اور ان کے خاندان کے دس دیگر افراد نے صحت یابی پراللہ پاک کا شکر ادا کیا۔اور تمام نے کرونا کے ان مریضوں جو وینٹی لیٹرپر ہے۔ ان کو اپنا اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تاکہ کئی قیمتی جانیں بچ سکے۔بلنداقبال خان نے کہا کہ اس وقت ترکئی فیملی کے رکن قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی43افراد کرونا کا شکار ہے۔ بلنداقبال ترکئی بیس دنوں کے بعد مکمل صحت یاب ہو گیا۔انہوں نے تمام عوام دوست احباب ساتھیوں اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے اوران کے خاندان اور کرونا کے مریضوں کے لے دعائیں اور ختم القرآن کا اہتمام کیا۔ بلنداقبال ترکئی نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ کرونا سے بچنے کے لے حفاظتی اقدامات اپنائیں۔