چمکنی، تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

چمکنی، تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنیوالا گروہ گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقوں تجارتی مراکز سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے بتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے دومسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مراد خان ولد تاج محمد نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ پیٹرول پمپ میں اس کی کھڑی موٹرسائیکل کسی نے چوری کر لی ہے کی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ایس پی رورل وقار خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الر حمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کاٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے دوران تفتیش جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان نبی خان اور اختر علی پسران اکبر گل ساکنان مچنی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹرسائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -