موٹر سائیکل سنیچنگ اورراہزنی میں ملوث ملزمان گرفتار،23موٹر سائیکلیں برآمد

موٹر سائیکل سنیچنگ اورراہزنی میں ملوث ملزمان گرفتار،23موٹر سائیکلیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رہزنی، موٹر سائیکل سنیچنگ اور سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاون کے دوران متعدد گروہوں کا سراغ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی ہے، موٹر سائیکل چھیننے والے گینگزکے خلاف نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے دوران مجموعی طور پر22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں ریسیور بھی شامل ہیں جوچھینے گئے اور مسروقہ موٹر سائیکل اونے پونے داموں خرید کر چیسز نمبرات تبدیل کرانے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے، کریک ڈاون کے دران مجموعی طور پر23موٹر سائیکلیں، ایک عدد موٹرکار، چینگ چی، موبائل فون، رقم اور دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں، گروہوں کے کچھ ساتھی پہلے سے گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے دوران تفتیش ان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او محمد علی گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے چارج سنبھالتے ہی سٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل سنیچنگ/ لفٹنگ اور راہزنی میں ملوث گینگز کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کی ہے جس کے دوران سٹی ڈویژن پولیس نے متعدد گروہوں کا سراغ لگا کر مجموعی طور پر22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان سمیت مسروقہ موٹرسائیکل کی خرید و فروخت کرنے والے ریسور بھی شامل ہیں جو چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوا کر اونے پونے داموں فروخت کرتے تھے،جس کے دوران تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے سجاد ولد سیفور سکنہ گجر آباد کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے اور چوری کئے گئے 4عدد موٹر سائیکل،ایک عدد چینگ چی برآمد کئے ہیں، اسی طرح تھانہ گلبہار پولیس نے کاروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو عدد چوری شدہ مو ٹر سائیکل، تھانہ خان رازق شہید پولیس نے 7ملزمان یار ولی ولد دولت اور پرویز گل ولد نہار گل ساکنان ضلع اورکزئی،ممتاز ولد اللہ بحش، سفیع اللہ ولد خیل، اسد ولد رخمدل ساکنان متنی، بلال ولد اول خان سکنہ رشید گڑھی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر مسروقہ3 عدد موٹر سائیکل،موبائل فون،نقد رقم، دیگر اشیاء اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، اسی طرح تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے موٹر کار لفٹر جانس سمیت تین ملزمان مراد سکنہ یوسف آباد اور زاہد سکنہ غنی کالونی کو گرفتار کرکے 4 موٹر سائیکل برآمد،بھانہ ماڑی پولیس نے تین فرمان، سبحان اللہ اور واحد کو گرفتار کرکے دو عدد موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد، تھانہ شہید گلفت حسین نے ایک ملزم طارق ولد ظریف سکنہ تہکال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5عدد موٹر سائیکل، جبکہ تھانہ پھندو پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دوعددمو ٹر سائیکل برآمد کئے ہیں، اسی طرح کوتوالی پولیس نے ایک ملزم اسحاق ولد عمر گل سکنہ ولی آباد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیا ہے