اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری

اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین کا احتجاجی دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاورکے احتجاجی ملازمین کا جامعہ میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا جاری جبکہ احتجاجی ملازمین نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت (جائنٹ ایکشن کونسل) کے ملازمین کا گزشتہ جمعرات سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے جسکی وجہ سے انتظامو امور ٹھپ ہو کے رہہ گئے ہیں جبکہ جامعہ کی انتظامیہ کی ملازمین کے مطالبات تا حال حل نہیں کر سکی جسکے خلاف ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا اور وائس چانسلر آفس کے سامنے شدید نعرہ بازی کی۔اس موقع پر جائنٹ ایکشن کونسل کا اجلاس جو زیرصدارت ظفر علی ہوا اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا گیا کہ جامعہ میں بحرانوں کو حل کرنے کیلئے جامعہ میں مستقل وائس چانسلر کی تقرری کی جائے جبکہ موجودہ انتظامیہ کی تعلیمی،مالی اور انتظامی معاملات میں ہونیوالے مصدقہ زیادتیوں اور نا انصافیوں کی تحقیقات کی جائیں تاکہ تاریخی درسگاہ کی ساکھ مزید متاثر ہونے سے بچایا جا سکے جبکہ اجلاس میں مطالبات کی منظور تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔