مالی سال 2020-21کیلئے رائلٹی کلیکشن کی نیلامی کا اعلان

مالی سال 2020-21کیلئے رائلٹی کلیکشن کی نیلامی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل مائنز اینڈ منرلز خیبر پختونخوا نے مالی سال 2020-21کیلئے رائلٹی کلیکشن کی نیلامی کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف ڈویژنز پشاور، مردان، ہزارہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن، لکی مروت، ملاکنڈ اور نئے ضم شدہ 10اضلاع میں رائلٹی کلیکشن کنٹریکٹ کی نیلامی 22جون 2020کو بوقت 11بجے ہو گی جبکہ کنٹریکٹ کی میعاد یکم جولائی 2020سے 30جون 2021تک ہو گی۔