قبروں کو مسمار کرکے ٹیوب ویل کی تعمیر قابل مذمت ہے،قبرستان بچاؤ تحریک
پشاور (سٹی رپورٹر)قبرستان بچا تحریک نے اخون بابا قبرستان میں جبہ سہیل آباد کے قریب قبروں کو مسمار کرکے ٹیوب ویل کی تعمیر کی پرزور مذمت کرتے ھوئے کہا ھے کہ پشاور ھائی کورٹ 2011 میں قبرستانوں کے تقدس اور تحفظ بارے واضح احکامات دے چکیھے جس کے تحت قبرستانوں میں ہر قسم کی تعمیرات غیر قانونی اور قابل گرفت جرم قرار دی گئی ھیں جبکہ تمام۔مکاتب فکر کے مفتیان صاحبان نے قبرستانوں میں ہر قسم کی تعمیرات کر شریعت اور اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا، تحریک کے صدر غلام حسین آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ھے کہ جب سرکاری ادارے خود قانون شکنی کرتے ھیں اور قبرستانوں کی بیحرمتی کرتے ھیں تو انکا یہ اقدام قبضہ مافیا کے لیئے آسانیاں پیدا کرتا ھے اور یوں لاقانونیت عام ھوجاتی ھے انہوں نے صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور ڈویزن سے مطالبہ کیا ھے کہ نئے ٹیوب ویل کی تعمیر فوری روک کر پرانے ٹیوب ویل کو فعال بنا کر اسکی استعداد میں اضافہ کیاجائے۔