لوئر دیر میں 5 روزہ پولیو مہم 13 جولائی کو شروع ہوگی

  لوئر دیر میں 5 روزہ پولیو مہم 13 جولائی کو شروع ہوگی

  

لوئر دیر (نامہ نگار)لوئر دیر میں 13تا 17جولائی ٹائف ٹو پولیو وائرس کے خلاف مہم شروع کیا جائیگا،جس میں کووڈ 19سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائیگا،اس سلسلے میں جمعہ کے روز ڈسٹر کٹ کونسل ہال بلامبٹ میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن منعقد ہواجس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد نزیرخان،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ارشاد علی روغانی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد زمان، این ایس ٹی او پی آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ اور ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوارڈ نیٹر ڈاکٹر شاہد احمد سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں 13 تا 17 جولائی ٹائف ٹو پولیو وائرس کے خلاف مہم کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کووڈ 19کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور اس حوالے سے ایمرجنسی اپریشن سنٹرسے مطلوبہ سازو ساما ن کیلئے درخواست کی جائیگی تاکہ ٹیمز اور مانیٹرز کو سہولیات دیا جاسکے،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ٹائف ٹو پولیو وائرس کے خلاف مہم کی کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔اجلاس سے اپنی خطاب میں ڈپٹی کمشنر لوئر دیر سعادت حسن نے کہا کہ اس وباء کے دوران ہمیں دیگر بیماریوں سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس لئے ٹائف ٹو پولیو وائرس کے خلاف مہم کو کامیاب بنایا جائیگا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -