وزیر اعظم نے ایک سے چار پاکستان بنا دیئے ہیں، نفیسہ شاہ

وزیر اعظم نے ایک سے چار پاکستان بنا دیئے ہیں، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے ایک پاکستان سے چار پاکستان بنا دیئے ہیں،ایک پاکستان جس میں عمران، علیمہ اینڈ فرینڈز ناقابل احتساب ہیں،دوسرے پاکستان میں مخالفین کو احتساب کی آڑمیں نشانہ بنایا جاتا ہے، تیسرے پاکستان میں مالیاتی سہولت کار سیٹھوں کو پیکج دیکر قومی خزانہ لٹایا جا رہا ہے۔چوتھے پاکستان میں اسٹیل ملز سے ملازمیں کی برطرفیاں اور مزدوروں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمیں کی تنخواہ بڑھانے کیلئے پیسے نہیں معاونین کو بھاری تنخواہ دی جا رہی ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -