وزیراعلیٰ محمود خان سے وزیراعظم اکبر ایوب خان کی سربراہی میں پرائیویٹ سکولز کے مالکان کی ملاقات

وزیراعلیٰ محمود خان سے وزیراعظم اکبر ایوب خان کی سربراہی میں پرائیویٹ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان کی سربراہی میں پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران کی وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں کرونا کی صورتحال میں نجی سکولوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی۔وزیر اعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم 22 لاکھ بچوں اور ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے اساتذہ کے مستقبل کو بچانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے وزیر تعلیم اکبر ایوب خان اور وزیر قانون سلطان محمد خان کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جو کہ دس دنوں کے اندر اندر اپنی سفارشات اور جامعہ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں ان کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری اور ایم ڈی پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی تاشفین حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت نجی سکولوں کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، انہوں نے نجی اسکولز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نیٹ ورک (پی ای این) کے عہدے داروں نے ملاقات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کا ان کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے اور مسائل کے حل کے لیے کیے گئے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وفد میں پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران محمد سلیم خان، امجد علی شاہ، سید انس تکریم، شوکت محمود، فضل اللہ داودزئی اور دیگر شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -