وزیر اعلیٰ محمود خان کی سب انسپکٹر بشیر خان کے انتقال پر تعزیت

وزیر اعلیٰ محمود خان کی سب انسپکٹر بشیر خان کے انتقال پر تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ بٹگرام پولیس کے سب انسپکٹر بشیر خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور صوبائی حکومت پولیس کے کردار کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت شہید کے ورثاء کی ہر ممکن مدد کریگی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کورونا سے متاثر سابق ایم پی اے خلیل خٹک کے انتقال پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -