پوری دنیا کورونا وائرس کے چیلنج سے دوچار ہے مثال ایک صدی میں نہیں ملتی: تیمور جھگڑا

پوری دنیا کورونا وائرس کے چیلنج سے دوچار ہے مثال ایک صدی میں نہیں ملتی: تیمور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے چیلنج سے دوچار ہے، ایک ایسی وبا جس کی مثال پچھلے ایک صدی میں دناےء کی تاریخ میں نہیں ملتی.یہ اتنی بڑی آزمائش ہے کہ دنیا کے امیر ترین ممالک کے جدید نظام صحت بھی اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔کورونا بحران کے عالمی معیشت پر آثرات نہایت ہی تباہ کن ثابت ہوئے۔ کیسیز اور آموات کے علاوہ لاک ڈاون اور جزوی لاک ڈاون سے تجارت اور سفر میں کمی،نجی شعبے میں ملازمتوں کے خاتمے،حکومتی محصولات پر دباو اور ہنگامی اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا۔جمعے کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2020-20کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ صریف تین ماہ کے عرصے میں خیبرپختونخوا کے محصولات میں 160ارب روپے کی کمی آئی یے، یہ صورتحال صوبائی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے، اگر ہم نے اپنی مالی حکمت عملی تبدیل نہیں کی تو نظام حکومت کے چلانے میں دشواریوں کا اندیشہ ہے۔وزیر خزانہ نے صوبائی بجٹ 2020-21کے نکات وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کے بجٹ میں دو چیزیں ہمارے پیش نظر رہی ہیں اول کورونا بحران اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشی سست روی۔ ان حالات میں حکومت کے لئے لازم ہوگئی ہے کہ سخت فیصلے کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی، ٹیکسز میں ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اخراجات پر مناسب توجہ مرکوز کرے تاکہ معیشت کا پیہہروان رہے۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی بجٹ 2020-21کی تیاری میں خیبر پختونخو احکومت نے پانج بنیادی اور ضروری امور پر توجہ دی ہے، سب سے پہلے نظام صحت پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے تاریخی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔24ارب روپے کی خطیر رقم سے ہیلتھ ایمرجنسی کے لئے حکومت کے پاس وسائل میں کوئی کمی پیش نہ آئے۔صوبائی بجٹ میں تمام تر مالی دشواریوں کے باوجود ترقیاتی بجٹ کا حجم برقرار رکھا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے بجٹ میں کوئی نیاٹیکس لگایا ہے نہ ہی موجودہ ٹیکسز کے شرح میں اضافہ کیا ہیانہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے کرنٹ بجٹ میں بھی بہترین منصوبہ بندی

مزید :

صفحہ اول -