وزیر اعلیٰ محمود خان کا کروڑ ہ پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کا نوٹس

وزیر اعلیٰ محمود خان کا کروڑ ہ پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کا نوٹس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ کے علاقے کروڑہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا سخت نو ٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس کو واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعے میں مبینہ طور پر ملوث کروڑہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر نصیب زادہ کو گرفتا رکرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ایک مقامی ٹرک ڈرائیور کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تھا جس کی بعد میں ہلاکت واقع ہوئی۔ متاثرہ خاندان نے الزام لگایا ہے کہ یہ واقعہ پولیس تشدد کی وجہ سے پیش آیاجبکہ پولیس اس واقعے کو خود کشی قرار دے رہی ہے۔ واقعے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو پورا انصاف دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید :

صفحہ اول -